ایف سی اور حساس اداروں نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم کے 4 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ژوب میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔