ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش اے نے واحد 4روزہ میچ میں آئرلینڈ اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش اے نے آئرلینڈ کی طرف سے دیا گیا 132 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یاسر علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نورالحسن 31 ، شادمان اسلام 25 اور الامین 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اینڈی میک برائن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شادمان اسلام کو پہلی اننگز میں سنچری بنانے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔