کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رانا اسپورٹس فٹبال کلب بلدیہ ٹاؤن کے زیراہتمام رانا فٹبال اسٹیڈیم بلدیہ ٹاؤن میں جاری آل کراچی مرحوم رانا رشید احمد خان فٹبال ٹورنامنٹ میں کیماڑی محمدن اور نیشنل شاہین کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ تاحال کھٹائی کا شکار ہے، دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم موسی لاشاری فائنل کھیلنے کے لئے بیتاب ہے لیکن سیمی فائنل کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ التواء کا شکار ہے، پہلے سیمی فائنل میں کیماڑی محمڈن اور نیشنل شاہین کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا، کھیل کے پہلے ہاف کے 6 ویں منٹ میں کیماڑی محمڈن کی جانب سے کے الیکٹرک کے اسٹرائیکرحبیب الرحمن نے گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی ، نیشنل شاہین کے بابر نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔
پہلے ہاف میں مقابلہ گول سے برابر تھا۔ کھیل کا اختتام گول کی برابری پر ہونے کے بعد منتظمین نے دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس کے لئے میدان میں بلایا لیکن نیشنل شاہین کی ٹیم کا اصرار تھا کہ میچ ری پلے کرایا جائے ،کیماڑی محمڈن پنالٹی ککس لگانے پر تیار تھی ،نیشنل شاہین کے انکار پر منتظمین نے کیماڑی محمڈن کو فاتح قرار دیدیا ،بعد میں نیشنل شاہین نے پنالٹی ککس پر تیار ہوئی تو روشنی کی کمی کے بعد اور ایسا ممکن نہیں ہوسکا، دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ ہونے والا تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔
،دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ کی موسی لاشاری نے شاکر لاشاری کے گول کی بدولت سابقہ کراچی لیگ چیمپئن ویسٹ کی ماڑی پور بلوچ کو1-0 سے شکست دیکر فائنل میں پہلے ہی اپنی نشت محفوظ کرچکی ہے۔ریفری استاد دل مراد نے جب اختتامی وسل بجائی تو موسیٰ لاشاری 1-0 کے اسکور سے فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔ریفری استاد دل مراد، سلیم فیض، صادق شاہ، ابرار، تنویر، محمد علی شاکا ،میچ کمشنر اقبال مہناس اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔