دولت اور شہرت کے لیے عورت کی تشہیر

160

شہرت و دولت کے نام پر بنتِ حوا کی نمائش اور تشہیر اسلامی جمہوریہ کے لیے انتہائی شرمناک المیہ ہے، وہ عورت جسے اسلام میں انتہائی بلند مقام حاصل ہے اور جس مقدس ہستی کے قدموں تلے جنت رکھ دی گئی آج وہی عورت اپنی حیا کے تقاضوں کو فراموش کرتے ہوئے اپنی خوبصورتی اور جسم کی نمائش کرتی ہے اور اسے اپنے لیے بنیادی حق سمجھتے ہوئے آزادی کا درجہ دیتی ہے جو نہ صرف اسلامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ایسی بے حیائی اسلام کے نام پر ایک دھبہ ہے جو نہ ہماری شناخت ہے نہ ہی ہمارے معاشرے اور تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔ سستی شہرت کے لیے خوبصورت نوجوان لڑکیوں کو گمراہ کرنا اور ان سے حیا کا پردہ چاک کرتے ہوئے غلط اور غیر شرعی کام کروانا سراسر زیادتی ہے اور اس پر حکومت وقت کو سوچنا چاہیے تا کہ بنتِ حوا کی عزت یوں بازاروں، اخباروں، میگزینوں میں بکتی نہ پھرے اور ہم دنیائے اسلام کے سامنے غلط نمونہ نہ پیش کریں۔
غازیہ امین، جامعہ سرگودھا ویمن کیمپس