اشتہارات کی بھرمار اور مہنگائی

138

ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے، یہاں عوام کے لیے ضروریات زندگی پوری کرلینا ایک مشکل کام ہے، ایک ایسے ملک میں جہاں تفریح کے نام پر بے حد و حساب سرمایہ، ڈراموں، اشتہارات اور ماڈلز پر خرچ کردیا جاتا ہے۔ ہر ٹی وی چینل پر اشتہارات کی بھرمار ہے۔ کئی کئی چینل پر اشتہار دینے کی وجہ سے کافی سرمایہ خرچ ہوتا ہے اور چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، یہ مہنگائی صارفین کو بھگتنی پڑتی ہے، کیا غریب کیا متوسط بلکہ اچھے خاصے کھاتے پیتے گھرانے بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔ جو لوگ نہیں جانتے تھے کہ کس چیز کے کیا بھاؤ ہیں وہ بھی مہنگائی سے عاجز ہیں، غریب بیچارے تو خودکشی تک کر گزرتے ہیں، متوسط طبقہ بھی کافی محنت اور مشقت کے بعد عزت سے دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل ہوتا ہے، اس لیے میری گزارش ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے، اشتہارات پر خرچ ہونے والی رقوم کی حدود متعین کی جائے، اشتہار بازی سے بچنے والی رقوم سے چیزوں کا معیار بڑھایا جائے تا کہ عوام معیاری اور سستی چیزیں خرید سکیں۔
نگہت ظہیر، کراچی