ا?ن ا? 125م?? د?اندل? ?? درخواست پر ف?صل? محفوظ

224

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 125میں دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 30اپریل کو سنایا جائے گا۔
2013کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 125سے مسلم لیگ نون کے خواجہ سعد رفیق منتخب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے امیدوار نے دھاندلی کا الزام عائد کرکے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فصیلہ محفوظ کرلیا جو اب رواں ماہ کی 30تاریخ کو سنایا جائے گا۔
حلقے سے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت فراہم نہیں کرسکی جب کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے باوجوددھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔