سردارایازصادق کی اسمبلی رکنیت منسوخ،نوٹی فیکیشن جاری

196

الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد منسوخ کی ہے ۔ سردار ایاز صادق 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 122 لاہور 5 سے منتخب ہوئے تھے ۔ الیکشن ٹربیونل نے 22 اگست کو حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے الزام پر انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا ۔