شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 6دہشتگردہلاک،آئی ایس پی آر

177

شوال میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر اور ایک سپاہی شہید ہو گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک سپاہی شہید ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے جھڑپ شوال میں زمینی کارروائی کے دوران ہوئی ۔