انسداد دہشتگردی فورس نے نشترکالونی میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا ۔
لاہور کے علاقے نشترکالونی میں انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان اینٹی ٹیررازم فورس کے مطابق گرفتار دہشتگرد ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ وصولی کرتا تھا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت باباعبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے ۔ اے ٹی سی نے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔