طلال ا?بربگ?? ?? انتقال پر وز?راعظم اور د?گر ا?م ر?نماؤ? ?ا اظ?ار تعز?ت

204

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے جانب سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ طلال بگٹی ایک بہادراور قوم پرست لیڈر تھے۔ بلوچستان کی ترقی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کےانتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ طلال بگٹی ایک زیرک سیاستدان اور معتبر قبائلی رہنما تھے۔ان کے انتقال سے ملک ایک بہترین سیاسی رہنماسے محروم ہوگیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے بھی ان کے انتقال کو بلوچ عوام کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔ اور شاندار الفاظ میں ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔