صدرممنون حسین نے 6ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی

156

صدر ممنون حسین نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ۔

ترجمان ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق جن ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں جسٹس نذراکبر،جسٹس مسزاشرف جہاں، جسٹس شاہنوازطارق، جسٹس عبدالمالک گاڈی،جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس ظفر راجپوت شامل ہیں ۔