پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مشتبہ غیرملکی افراد کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس اور حساس اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد مشتبہ افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار غیرملکی باشندے بغیر کسی رہائشی ثبوت کے مقیم تھے ۔ پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ان میں ترنول ، پیرودھائی ، گولڑہ اور بارہ کہو کے علاقے شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔