وزیرمعدنیات نے محکمہ داخلہ سندھ کے توسط سے ریتی بجری چوری رکوانے کے لئے رینجرز کا خط لکھ دیا ۔
کراچی: وزیرمعدنیات منطوروسان نے ریتی بجری کی چوری رکوانے کے محکمہ داخلہ سندھ کے توسط سے رینجرز حکام کو خط لکھ دیا ۔ محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ضلع ملیر کی حدود سے منظم طریقے سے ریتی بجری نکالی جا رہی ہے۔
وزیرمعدنیات منظور وسان کا کہنا تھا ریتی بجری کی چوری روکنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی سے بھی بات کی ہے ۔ مگر پولیس نے ریتی بجری روکنے سے معزوری ظاہر کی ہے ۔ منظور وسان کا کہنا تھا منظم طریقے سے ریتی بجری چوری کا کاروبار کیا جا رہا ہے، وزیر معدنیات کا کہنا تھا ریتی بجری اٹھانے پر دفعہ 144 کے تحت پہلے سے پابندی عائد ہے۔