آئین سے ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے

144

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 65 کے امیر ریاض احمد سعدی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی، جس سے عوام عدم اطمینان کا شکار ہیں، اگر حکومت نے اس سانحے کو دبانے کی کوشش کی تو خود دب جائے گی۔ حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے سے حلفاً کا لفظ نکالنے اوراس میں نقب لگانے والوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک سرکاری کمیٹی بنائی تھی، مگر آج تک اس کمیٹی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ کسی کو برطرف کیا گیا نہ سزا دی گئی۔ قوم منتظر ہے کہ حکومت اتنی بڑی سازش کرنے والوں کو کب بے نقاب کر کے انہیں سزا دیتی ہے۔ حکومت نے اس سانحے کو دبانے کی کوشش کی تو خود دب جائے گی۔ ختم نبوت کا معاملہ ایسا نہیں کہ اس پر خاموش رہا جائے اور قادیانی و یہودی لابیوں کو مسلمانوں کے ایمان و جذبات سے کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ حکومت جلد از جلد مجرموں کو بے نقاب کر کے ان سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔