کوئٹہ:سوئی میں ایف سی کارروائی ، 5 دہشتگردہلاک

203

سوئی کے علاقے میں ایف سی کی تازہ کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ مارے گئے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق سوئی کے علاقے درینجن نالہ کے قریب فرنٹیئر کور کے ساتھ تازہ جھڑپ میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ ترجمان ایف سی کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد آج دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرناچاہتے تھے ۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے 15 کلو گرام دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔