اسلام آباد:سیکٹرجی نائن میں پولیس کی کارروائی ، افغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکارگرفتار

213

پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سیکٹر جی نائن سے افغان خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے گرفتار دونوں افراد طالبان سے رابطے کر کے پاکستان میں تخریب کاری کر رہے تھے ۔ گذشتہ رات پولیس ، رینجرز اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں 40 قریب افغان باشندوں کو حراست میں لیا تھا ، حراست میں لئے گئے افغان باشندے اپنی رہائش کا ثبوت پیش نہیں کر سکے تھے ۔