پاکستان سپر لیگ 4 فروری سے24 فروری تک دوحامیں ہوگی،نجم سیٹھی

199

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے پاکستان سپر لیگ 4 فروری سے 24 فروری تک دوحا میں ہو گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دوحا میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ سے متعلق میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپرلیگ اسی نام سے ہو گی ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا ایونٹ میں 5 ٹیمیں کراچی، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور اسلام آباد سے حصہ لیں گی، ایونٹ میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے 40 کھلاڑیوں سے رابطہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا تھا پاکستان سپر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کے 4 ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے 2، 2 ٹاپ کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا توقع ہے انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی ایونٹ میں شریک ہونگے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا ایونٹ کیلیے کرکٹرز کی بولی پاکستان میں ہی ہو گی جس کے لئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔