کراچی:فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر کریکر حملہ ، 2 اہلکار زخمی

188

فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر کریکر حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بس اسٹاپ کے قریب کھڑی پولیس موبائل کریکر حملہ ہوا ہے ۔ کریکر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ آور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے جو حملے کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس موبائل اس وقت معمول کی اسنیپ چیکنگ کر رہی تھی ۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔