نیب نے میگاکرپشن کیس میں آغا فیصل اوراحمد پٹھان کو گرفتارکرلیا 

346

کوئٹہ (اے پی پی)نیب بلوچستان نے ٹھیکیدار آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان کی عدالت عظمیٰ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیاجبکہ حفاظتی بند کے منصوبے میں ملوث دیگر اہم ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا۔ نیب بلوچستان کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد زکریا نورزئی نے بتایاکہ ملزمان کو نیب جیل منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ خرد برد کی گئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔