ب?ارت? ح?ومت مقبوض? ?شم?رم?? فورسز ?و مز?د 13?زار ?لاشن?وف?? د ?گ?

218

          نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پولیس کیلئے 150کروڑ روپے مالیت کی کلاشنکوفیں خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی اخباررپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے پولیس فورس کو مزید مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے 13ہزار کلاشنکوفیں مقبوضہ کشمیر میں تعینات ریزرو پولیس فورس کو دی جائیگی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے انساس نامی رائفل کو تبدیل کر کے پولیس فورس کو (اے کے 47) نامی رائفل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس ریزرو فورس انڈین اسمال آرمز نامی رائفل استعمال کرتی ہے جس میں نقائص کی نشاندہی پر اب کلاشنکوف فراہم کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماﺅ باغیوں کے خلاف بھی پولیس کو آئی این ایس اے اس نامی رائفل کی جگہ اے کے 47دی گئی تھی ۔