جاو?د ?اشم? جلد ?? جم?ور? روا?ات ب?ول گئ?،پ? ?? آئ?

244

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے جاوید ہاشمی کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی بہت جلد جمہوری روایات بھول گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ پارٹی انتخابات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے جب کہ جاوید ہاشمی اور عمر چیمہ کے درمیان مقابلہ ہوااور عمرچیمہ نے جاوید ہاشمی کی ذہنی کیفیت سے متعلق درخواست بھی دائر کی تھی۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر اعتماد ہوتا ہے وہی لوگ بلا مقابلہ جیتے ہیں ، عمران خان اور شاہ محمود پر لوگوں کو اعتماد تھا اس لیے وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے تاہم  جاوید ہاشمی کے بیان پر افسوس ہوا، لگتا ہے جاوید ہاشمی جلد ہی جمہوری روایات بھول گئے۔