ڈاؤن ٹریڈنگ کی بنیاد پر تمباکو نہ خریدنے کی تلافی کی جائے۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ سرمایہ دار اور کارخانہ دار کے مفادات کی بجائے کاشتکاروں اور زمینداروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی طبقے نے ملک کو گھیرا ہوا ہے۔ ایک طرف ہم سے ترقی چھینی اور دوسری طرف ہمارے عقیدے پر حملہ آور ہے۔ رانا ثنا اللہ کو قادیانی نواز بیان دینے پر وزارت سے برطرف کیا جائے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، قادیانیوں کو بھائی کہنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ ہم ان کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خلافت راشدہ کے نظام کے لیے بنا لیکن بدقسمتی سے ستر سال سے اس ملک کو اسلام اور خلافت راشدہ کے نظام سے محروم رکھا گیا۔ بدامنی، غربت، پسماندگی اور امریکی غلامی خلافت راشدہ اور اسلامی نظام سے دوری کی وجہ سے ہے۔ جماعت اسلامی خلافت راشدہ کے نظام کے لیے کوشاں ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ شمولیتی جلسہ عام سے جماعت اسلامی ضلع صوابی کے امیر محمود الحسن، نائب امیر ضلع سعید زادہ، اشاعت التوحید والسنۃ کے سربراہ مولانا طیب طاہری اور جے آئی یوتھ ضلع صوابی کے صدر ظفر بخاری نے بھی خطاب کیا۔