سیوریج کا پانی اور مہلک بیماریاں

292

آج کا بہت بڑا مسئلہ ہر گلی محلے، ہر سڑک، بازار ہر راہ گزر پر گٹر اُبل رہے ہیں۔ اسکولوں، مسجدوں، مدرسوں کے باہر گندہ پانی کھڑا ہے جس سے تعفن اُٹھ رہا ہے، سانس لینا محال ہے اور گٹر کے پانی سے مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ملیریا، چکن گونیا، ڈینگی وغیرہ وغیرہ اور نہ صرف بیماریاں بلکہ بچوں کو اسکول جانے کے لیے راستے بھی نہیں ملتے۔ بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ زیادہ تر مین ہولوں پر ڈھکن تک نہیں ہیں، جس سے راہ گیر ان مین ہولوں میں گر جاتے ہیں، ذمے داران گٹر کو صاف نہیں کراتے وقت گزاری والا کام کرتے ہیں آپ تمام ذمے داران سے التماس ہے کہ گٹروں کے نظام کو درست کیا جائے تا کہ مہلک بیماریوں سے بچا جائے۔
شبانہ محمد حنیف، زون لیاری، بہار کالونی