چکن فجیتا
اجزاء:
چکن( باریک پٹیوں میں کٹی ہوئی) آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ان چاروں مصالحوں کے ساتھ چکن کو میرینٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ٹماٹر( باریک کٹا ہوا) ایک عدد
کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
کڑاہی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو ایک سے دو منٹ گرم کر کے پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں
مصالحہ لگی ہوئی چکن ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ تیل علیحدہ ہو جائے
ٹماٹر ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں
چپاتی بنانے کے لیے:
ایک پیالی میدہ لے کر اس میں ایک کھانے کا چمچ کونگ آئل ، چٹکی بھر نمک اور آدھا چائے کا چمچ بیکنگ پائوڈر ڈال کر سخت گوندھ لیں
دس سے پندرہ منٹ رکھ کر اس کے چھ پیڑے بنا لیں اور اتنا باریک بیلیں کہ ایک بڑے سائز کی پلیٹ کے ناپ کی چپاتی بن جائے
توے پر درمیانی آنچ پر ان چپاتیوں کو ایک منٹ کے لیے ہکا سا الٹ پلٹ کر اتار لیں
بیکڈ سندیش
اجزاء:
خشک دودھ کا پائوڈر دو پیالی
پانی چار پیالی
کنڈینسنڈ ملک آدھی پیالی
پسی ہوئی چینی چوتھائی پیالی
دہی ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی الائچی ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
گھی یا کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
خشک دودھ میں پانی ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور صاف پین میںاُبلنے کے لیے رکھ دیں ۔
لیموں کے رس کو چھان کر اس میں دو چمچ پانی ملا لیں اور ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ ابالیں کہ دودھ پھٹ کر پانی سے علیحدہ ہو جائے ۔ چولہا بند کر کے اس میں ایک پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر پانچ منٹ ڈھک کر رکھ دیں ۔
آٹا چھاننے والی چھنی میں ململ کا کپڑا رکھ کر اس دودھ کو چھان لیں ۔ ململ کے کپڑے کو اٹھا کر پوٹلی سی بنا لیں اور اسے تین سے چار مرتبہ ٹھنڈے پانی سے گزار دیں تاکہ لیموں کی کھٹاس نکل جائے ۔
اچھی طرح دبا کر پوٹلی کو نچوڑ لیں اور اس سے بنے ہوئے پنیر کو صاف خشک پیالے میں ڈالیں
اس میں دہی ، چینی، کنڈیسنڈ ملک ، پسی ہوئی الائچی اور گھی یا کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔
چوکور بیکنگ ڈش کو ہلکا سا چکنا کر کے یہ مکسچر دبا کر اس میں لگا دیں ۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ پہلے گرم کر لیں اور ڈش کو اس میں رکھ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں
اوون سے نکال کر ٹھنڈا کر کے چوکور ٹکڑے کاٹ لین اور پستے چھڑک کر پیش کریں ۔