امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کوایک بارپھر روشنیوں کے شہرمیں بدل دیں گے ،مہنگائی ،بے روزگار ی ،بدعنوانی ،بدامنی ،لوٹ مار اور قتل وغارت گری سے پاک شہرکی بنیاد رکھیں گے ،بلدیاتی انتخابات میں عوام جماعت اسلامی پراعتماد کرے ،خدمت کودیانت اورملکی سرمائے کودیانت کے ساتھ ان پر خرچ کریں گے ،رابطہ عوام مہم کے ذریعے ہرشہری کے دل کی آواز بنیں گے ،نوجوانوں کوپرامن کراچی اور خوشحال واسلامی پاکستان کے لیے اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی نے جماعت اسلامی زون ملیر شعبہ نوجوانان کے تحت تقریب بزم دوستاں میں کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ملیرزون کے امیر حافظ نجم الدین ،نائب امرائے زون الطاف پٹنی ،صہیب بلال ،نائب قیم خورشید عالم ،ناظم یوسی اقبال پٹنی ،نگراں شعبہ نوجوانان شعیب حیدرشفیع اور دیگرذمہ داران نے خطاب کیا ۔شعبہ نوجوان جماعت اسلامی ملیر زون کے تحت تقریب بزم دوستاں سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کوایک بارپھر روشنیوں کے شہرمیں بدل دیں گے ،مہنگائی ،بے روزگار ی ،بدعنوانی ،بدامنی ،لوٹ مار اور قتل وغارت گری سے پاک شہرکی بنیاد رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام جماعت اسلامی پراعتماد کرے ،خدمت کو دیانت اورملکی سرمائے کودیانت کے ساتھ ان پر خرچ کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی نے کہا کہ ،رابطہ عوام مہم کے ذریعے ہرشہری کے دل کی آواز بنیں گے ،نوجوانوں کو پرامن کراچی اور خوشحال واسلامی پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی اعتماد کوبحال رکھے گی اور بلدیاتی انتخابات میں ایک نئے جذبے اورولولے کے ساتھ میدان عمل میں نکلے گی ۔ امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی نے کہا کہ نوجوان اس معاشرے کے ماتھے کا جھومرہوتے ہیں ان کی کارکردگی عمدہ ترین ہونی چاہیے تاکہ مستقبل روشن اور تابناک ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطے موثراور کارگرثابت ہوئے تو جماعت اسلامی پورے کراچی سے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ ہم نئے عزم سے بنیاد سحررکھتے ہیں ،مجبوروں اورمحکوموں کوان کی دہلیز پر انصاف میسرآئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پروفیسر غفور،محمود اعظم فاروقی ،میئرافغانی اور نعمت اللہ خان جیسے کردارمتعارف کروائے گی ،انشاءاللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔ پروگرام کے اختتام پر امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی بازار میں نکل گئے اور دکانداروں اور خریداروں سے ان کے احوال دریافت کیے۔ اس موقع پر عوام نے جماعت اسلامی کا شکریہ اداکیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔