جیکب آباد، 4سالہ بچی سے زیادتی، جماعت اسلامی کی مذمت،مجرموں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

208

جیکب آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی رہنما عبدالحفیظ بجارانی کاجیکب آباد کے نواحی قصبہ مبارک پور میں درندہ صفت انسانوں کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی بچی مہرین بھٹو کی مقامی اسپتال پہنچ کر عیادت، متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی، اپنے بھرپور تعاون اورملزمان کو عبرت ناک سزادینے کا مطالبہ‘ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی نے گزشتہ روز جیکب آباد کے نواحی قصبے مبارک پور میں درندہ صفت انسانوں کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی 4سالہ بچی مہرین بھٹو کی مقامی اسپتال پہنچ کر عیادت کی۔ انہوں نے اس موقع پر متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی، اپنے بھرپور تعاون اور ملزمان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور بعد میں نشانات مٹانے کیلیے اسے جان سے مارنے والے وحشی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، حکومت اس حوالے سے محض قانون سازی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرکے دکھائے۔ اس موقع پر قیم ضلع دیدار علی لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔