ذوالفقارمرزا آست?ن ?اسانپ ??، صوبائ? وزراء?? پر?س ?انفرنس

270

کراچی : پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیرمکیش چاؤلہ،رکن اسمبلی امداد پتافی اورطارق مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سندھ کو سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آصف زرداری کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے۔

صوبائی وزراء نے ذوالفقار مرزا کو آستین کاسانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزار روپے کی نوکری کرنےوالاآصف زرداری کے خلاف بول رہاہے۔ ایک جج کے بیٹے کے پاس ڈھائی ہزار ایکڑ زمین کہاں سے آئی ۔ اس کا جواب دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر پر لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک ٹرانسفر کا الزام لگانے والا شخص پہلے اپنی رقم کو پاکستان لائیں۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا۔

حسنین مرزا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے2013 میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑے گا۔ تو کیوں زداری صاحب کی منتیں کی گئی ۔ ذوالفقار مرزا پہلے اپنے بیٹے اور بیوی سے استعفیٰ لیں اوربدین سے الیکشن لڑے تو ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔