چند اقدمات اٹھائیے، ذہنی صحت کو بہتر بنائیے

297

کچھ ایسے چھوٹے چھوٹے اقدام ہیں جنہیں آپ اپنی روزمرہ زندگی میں لے سکتے ہیں جن سے آپ کی ذہنی صحت میں بڑا فرق آسکتا ہے اور آپ اپنی بعد کی زندگی میں ڈیمینشیا ہونے کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔ یہ قدم آپ کی عام صحت کے لیے بھی اچھے ہیںاورآپ کو دائمی بیماریوں مثال ذیابیطس ، امراض قلب اورکینسر کے خطرات کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اپنے ذہن کی صحت کا خیال رکھنا کسی بھی عمرمیں اہم ہے لیکن ادھیڑ عمرکو پہنچنے کے بعد (یعنی 40 برس سے 65 برس کی عمرتک) یہ خاص طورپر بہت اہم ہے۔ آپکی ذہنی صحت کو بہترین بنانے والے 5 آسان اقدامات آپ کے دماغ کو صحت مندرکھیں گے اور ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کردیں گے۔

پہلا قدم

اپنے دل کی دیکھ بھال کریں
جو آپ کے دل کے لیے اچھا ہے وہی
آپکے دماغ کے لیے اچھا ہے
وہ مسائل جو آپ کے دل یا خون کی وریدوں پراثرانداز ہوتے ہیں،جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی زیادتی، ذیابیطس،موٹاپااور ڈیمینشیا(یادداشت ختم ہونا) کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں خاص طورپراگریہ بیماریاں ادھیڑعمر میں ہوں۔
آپ کیا کرسکتے ہیں ؟
آپ اپنا بلڈ پریشر، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور وزن چیک کرنے کے لیے باقاعدہ طبی معائنہ کرواتے رہیں۔ اپنے ماہرصحت کے مشورے پر عمل کرتے رہیں۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے مدد حاصل کریں۔

دوسرا قدم

کسی قسم کی جسمانی سرگرمی کرتے رہیں۔
جسمانی طور پر سرگرم رہنا ہمارے دماغ کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
باقاعدہ جسمانی سرگرمی دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے اور دماغ میں نئے خلیات کے ارتقا اور ان کے درمیان تعلق کوفروغ دیتی ہے۔ سرگرم رہنا آپ کے دل اور جسم کے لیے بھی بہتر ہے۔
آپ کیا کرسکتے ہیں؟
کوئی جسمانی سرگرمی کرنا کچھ نہ کرنے سے بہتر ہے۔ اگر آپ فی الحال کوئی جسمانی سرگرمی نہیں کررہے تو کچھ کرنا شروع کریں پھر آہستہ آہستہ اسے بڑھاتے جائیں۔ کوئی نئی ورزش شروع کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ ورزش بیشتر دنوں میںبلکہ روزانہ بہتر ہے۔کم از کم 30 منٹ درمیانی شدت کی ورزش کریں۔ اسے 10 منٹ کے حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے۔

تیسرا قدم

ذہنی طور پر اپنے دماغ کو للکاریں۔
دماغ کو سرگرم رکھنا اہم ہے۔
سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ وہ سرگرمیاں جن میں سوچنا اور سیکھنا شامل ہو، جو دماغ کے لیے نئی اور للکارنے والی ہوں دماغ میں نئے خلیے بنانے میں مدد دیتی ہیں اور ان کے مابین تعلق کو مضبوط بناتی ہیںاور یہ ڈیمینشیا سے محفوظ رہنے میں مدد کرسکتا ہے۔

آپ کیا کرسکتے ہیں؟

• کوئی نیا کھیل کھیلنا شروع کریں • کوئی نئی زبان سیکھنا شروع کریں • کوئی نیا مشغلہ اختیار کریں • وہ چیز سیکھنا شروع کریں جو آپ ہمیشہ سے کرنا چاہتے تھے • بلکہ کوئی بھی چیز بشرطیکہ یہ نئی ہو، پیچیدہ ہو اور اکثر کی جاتی ہو۔

چوتھا قدم

صحت بخش غذا استعمال کریں

آپ جو کچھ کھاتے ہیں اس سے آپ کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔
ہمارے ذہن کو محفوظ رہنے کے لیے متنوع غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ کیا کرسکتے ہیں؟

اچھی ذہنی صحت کے لیے یہ چنیں:

• بہت ساری سبزیاں اور کچھ پھل • صحت بخش چکنائیاں اور تیل جیسے مکھن اور ناریل کے تیل یا پام آئل(سیچوریٹڈ چکنائیوں) کی بجائے زیتون کے تیل،کنوال آئل جیسی صحت بخش چکنائیاں اور تیل (پولی ان سیچوریٹیڈ اور مونوان سیچوریٹیڈ چکنائیاں) • مچھلی • کم چکنائی والا یا بغیر چکنائی کے دودھ ، دہی اورپنیر • بغیر چربی کے یا کم چربی کا گوشت ۔

یہ چیزیں کم کھائیں:

• مکمل چکنائی والا دودھ ، دہی اور پنیر • تلی ہوئی غذا اور میٹھا، کھلے تیل میں تلی ہوئی غذا اور بازار کا پکا پکایا کھانا (زیادہ سیچوریٹیڈ چکنائی کے ساتھ) • پائیز، پیسٹریاں، کیک، بسکٹ اور بند (ٹرانس چکنائیاں)۔

پانچواں قدم

سماجی سرگرمیوں کا لطف اٹھائیں

اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں یا اپنی پسند کے لوگوں کے ساتھ اور اپنی پسند کے کاموں میں وقت صرف کرنا آپ کے دماغ کے لیے اچھا ہے۔
دوسرے لوگوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے آپ کے نئے دماغی خلیے پیدا ہوتے ہیں اور ان میں تعلق مضبوط ہوتا ہے اور یہ سب آپ کو ڈیمینشیا سے محفوظ رکھتا ہے۔

آپ کیا کرسکتے ہیں؟

کسی کلب یا سماجی گروپ کا حصہ بن جائیں۔ کسی ٹیم، کتابی کلب، چہل قدمی کے گروپ میں شریک ہوجائیں۔ اپنے مقامی معاشرے میں رضاکار بن جائیں ۔ کوئی ہنر سیکھنا شروع کردیں ۔ دماغی صحت کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔ ذہنی دباؤ کے علاج کے لیے اپنے ماہر صحت سے بات کریں۔ یہ بھی اہم ہے کہ سر کی سنگین چوٹ سے بچا جائے لہذا اپنے سرکو ضرور محفوظ رکھیں۔