بجری، ریت فی ٹن 10 روپے سے بڑھاکر 25 روپے کردینا مشکلات کا باعث ہے، حافظ عمیر

126

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 62کے امیر حافظ عمیر فاروق،جنرل سیکرٹری رانا عدنان خان، نائب امیر راؤ محمد سرور، مولوی صادق علی، راؤ شیر افگن اور میاں محمدکاشف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بجری ریت فی ٹن پر اضافی ٹیکس لگاکر غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ بجری ریت فی ٹن 10 روپے سے بڑھاکر 25 روپے کردینا مشکلات کا باعث ہے پھر بھی ہم ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں، ٹھیکیداروں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے، فی ٹرک ٹریکٹر سے 15 سو روپے سے دو ہزار روپے زبردستی وصول کرتے ہیں جبکہ قانونی ٹیکس دو سے تین سو روپے بنتا ہے، ٹھیکیدار فوری طور پر کانٹے لگائیں تاکہ قانونی ٹیکس کے لیے راہ ہموار ہوسکے ورنہ بجری ریت کی سپلائی بند کردی جائیگی۔