راولپنڈی:حساس اداروں اور پولیس کا چیک بیلی خان سرچ آپریشن،5 غیرملکی گرفتار

184

فوج ، انٹیلی جنس اور پولیس نے چیک بیلی خان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو افغانیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

راولپنڈی کے علاقے چیک بیلی خان میں فوج ، انٹیلی جنس ایجنسی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 2 افغان انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار افراد بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ رابطے میں تھے ۔ گرفتار کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔