اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کو شخص مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ، میں نے نہ کبھی کرپشن کی ہے نہ ہی کسی سے بھتہ لیا ہے ۔ بھٹو کی پارٹی پر کرپشن کا الزام ہو تو اس سے بڑی گالی کیا ہو سکتی ہے ۔ بھارتی جارحیت کے خلاف مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھارت کے خلاف واضح پالیسی اپنانی چاہئے ۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید کا کہنا تھا آئین میں ہر ادارے کو اپنا اپنا کردار دیا گیا ہے ۔ ریاست میں موجودستون اسوقت تک قائم رہتے ہیں جب اپنے دائرے میں کام کریں، کرپٹ وزراء کیخلاف پیپلز پارٹی کو آگے آنا چاہیے، فیصلے کرنے چاہییں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا میں نے زندگی میں کبھی کرپشن نہیں کی ،کسی سے بھتا نہیں لیا ، کرپشن کے خلاف لڑنے والے پر مقدمے بنانا کہاں کا انصاف ہے ، جتنے مقدمے بنا نے ہیں بنائیں میں خوفزدہ نہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم کے اگر دہشتگرد وں سے رابطے ہیں تو ثبوت میڈیا کو دکھائے جائیں ، پیپلز پارٹی دہشت گردی کی سب سے بڑی مخالف ہے، نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن کے کیسز بنائے ہیں، بھٹو کی پارٹی پر کرپشن کا الزام ہو تو اس سے بڑی گالی کیا ہوسکتی ہے۔ ڈکٹیٹرز سے کوئی نہیں پوچھتا، سیاستدانوں سے سب پوچھتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا فوج ضرب عضب میں مصروف ہے بھارت ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہر روز فائرنگ کر رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھارت کے خلاف واضح پالیسی اپنانی چاہیے ، بھارتی جارحیت پرآل پارٹیزبلائیں یا پارلیمنٹ کے لیڈر کو بلائیں اور انھیں بریفنگ دیں، اے پی سی نہیں بلانی تو پارلیمانی لیڈرز کو بلا کرموجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں۔ خورشیدشاہ بھارت روز ہماری سرحدوں پر حملے کر رہا ہے، پاکستان کی سرحدیں غیر محفوظ ہوتی جارہی ہیں۔