قطر سے دنیا کا سستا ترین ایل این جی معاہدہ کیا‘ وزیراعظم کا دعویٰ

391
اسلام آباد:سینڈک معاہدے میں توسیع کے معاہدے پر دستخط ہورہے ہیں‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چین کے سفیر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود ہیں
اسلام آباد:سینڈک معاہدے میں توسیع کے معاہدے پر دستخط ہورہے ہیں‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چین کے سفیر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود ہیں

اسلام آباد( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر سے دنیا کا سستاترین ایل این جی معاہدہ کیا۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ انتہائی شفاف طریقے سے ہوا ‘ کوئی چیز نہیں چھپائی گئی،معاہدے کی دستاویزات ہر فورم پر موجود ہیں۔شاہد خاقان نے کہا کہ آج ملک کے ہر حصے میں گیس ہر وقت میسر ہے،ایک وقت تھا ہم 10 لاکھ ٹن کھاددرآمد کر رہے تھے لیکن آج ہم اپنی ضرورت کے مطابق 7 لاکھ ٹن کھاد برآمد کر رہے ہیں۔توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر اعظم کے جواب پر مزید سوال کی اجازت نہ ملنے پر اعتزاز احسن برہم ہوگئے اور پی پی پی کے اراکین واک آؤٹ کر گئے۔راجاظفرالحق نے انہیں منانے کی کوشش کی جورائیگاں گئی۔علاوہ ازیں ملک کی جامعات میں انتہا پسندنظریات کے لٹریچرزکی تقسیم کے خلاف تحریک بحث کے لیے منظورکرلی گئی۔