سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کمی

418

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں11ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1267ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی سے 52850،دس گرام سونے کی قیمت 171روپے کمی سے 45300روپے رہی ۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت770روپے پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔