اردن کے قاری طوطے کی تلاوتِ کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گھروں میں طوطے عموما پالے جاتے ہیں کیونکہ یہ انسان سے بہت جلد مانوس ہوجاتے ہیں اور ان کی عادات کو نوٹ کرکے اسے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔عمومی طور پرپالتو طوطے بہت زیادہ الفاظ نہیں سیکھتے اور وہ رٹے رٹائے چند جملے ہی دوہراتے رہتے ہیں لیکن اردن میں ایک ایسا طوطا ہے جس نے قرآن پاک کی چھوٹی سورتیں اور کئی آیات حفظ کرلی ہیں۔
اس طوطے کا نام مدلل ہے جسے اردن کے ایک شہری حسین السوالمہ نے پالا ہے۔مدلل کی عمر 6سال6ماہ ہے اور اس نے سورہ الاخلاص، سورہ کوثر،سورہ التکاثر اور دیگر چھوٹی سورتیں یاد کررکھی ہیں۔طوطے کا مالک اردن کے ڈینٹل لیب میں ٹیکنیشن ہے جو اپنے کام کی جگہ پراسے قر آنی آیات پڑھ پڑھ کرسناتا تھا جو اب طوطے کو حفظ ہوچکی ہیں۔
ببغاء أردني يقرأ القرآن#شاهد_سكاي pic.twitter.com/lvfkucOXLr
— سكاي نيوز عربية (@skynewsarabia) October 26, 2017
قرآنی آیات کا حافظ اردنی طوطے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر قاری طوطے کے خوب چرچے ہیں۔