نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے نیپاچورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے دونوں ٹریفک اہلکار اتوار بازار کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت محمد شیر اور ناظم الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔