کوئٹہ:گیسٹروکی وباء سے 5 افراد جاں بحق

229

خضدار کے علاقے اورناچ میں گیسٹرو کی وبا کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

کوئٹہ: خضدار کے علاقے اورناچ میں گیسٹرو سے جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ اسپتال کے ذرائع کے کہنا ہے کہ گذشتہ 3 دنوں کے دوران گیسٹرو کی وبا سے متاثرہ 30 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تین دن پہلے مطلع کیا گیا تھا مگر تاحال اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ۔