نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر ایٹمی حملے کا منصوبہ بنایا تھا ، جرمن اخبار

148

جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نائن الیون کے واقعے کے بعد افغانستان پر ایٹمی حملہ کرنا چاہتا تھا ، جرمنی اور دیگر ممالک کی مخالفت کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ۔

دوہزار گیارہ میں اس وقت کے جرمن چانسلر کے مشیر اور بھارت میں جرمنی کے موجودہ سفیر مائیکل اسٹینر نے جرمن اخبار دی اشپغل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ نائن الیون کے واقعے بعد امریکہ نے کابل پرایٹمی حملے اور طالبان کی حکومت گرانے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ مائکل اسٹینر کا کہنا تھا مگر جرمنی نے امریکہ کے اس فیصلے کی بھرپور مخالفت کی اور امریکی اتحاد سے علیحدہ ہو گیا ۔ اسٹینر کا کہنا تھا جرمن مخالفت کے بعد دیگر یورپی ممالک نے بھی وائٹ ہاؤس کے اس فیصلے کی مخالفت کر دی ۔ جس پر مجبوراً امریکی صدر جارج بش کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ۔

جرمن اخبار کے مطابق افغانستان پر ایٹمی حملے کا فیصلہ واپس لینے کےبعد امریکہ نے کابل پر حملہ کردیا ۔ اسٹینر کے مطابق طالبان حکومت گرانے اور القاعدہ کا خاتمہ کرنے میں جرمنی اور دیگر یورپی ممالک نے امریکہ کی حمایت کی ۔