پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں

186

اللہ نے زمین کے نائب اور اپنے خلیفہ اشرف المخلوقات کے لیے زمین کی ہر چیز کو زیر کردیا، آسمان سے زمین کے تمام خزانے ہیرے و جواہرات کے ساتھ تیل جو ان کا نظام زندگی چلا رہا ہے اور زمین و آسمان تسخیر کرنے میں مدد دے رہا ہے، چھوٹی بڑی ہر قسم کی گاڑی اور فضا میں اڑتے جہاز تیل کے مرہون منت ہیں۔ بین الاقوامی منڈی میں مٹی کا تیل اور پٹرول اتنا مہنگا نہیں جتنا ہماری حکومت کرتی ہے۔ سی این جی بند ہے، مسافروں کو جو لوکل ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، انہیں بڑی مشکل کا سامنا ہے۔ کرایوں میں اچانک اضافہ مسافروں اور شہریوں کے لیے شدید مشکل پیدا کرتا ہے، ان کے بجٹ کو درہم برہم کردیتا ہے۔ یہ مصنوعی قلت اور کرایہ میں اضافہ ہوس ہے، عام شہری پریشان ہے، حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے اس بحران کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، قیامت کے دن آپ کو حساب دینا ہے۔
صبا احمد