فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل، صوبائی امیر میاں مقصود احمدنے آئندہ دوسال کے لیے استصواب رائے سے منتخب ہونیوالے نومنتخب زونل امرا اور یو سی امرا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ناظم انتخاب غلام عباس خان کے مطابق پی پی 51 سے چودھری محمد اسلم، پی پی 52 سے محمد یٰسین کاہلوں، پی پی 61 سے حاجی امجد علی گل، پی پی 62 سے عمیرفاروق، پی پی 64 سے پروفیسر مظہر نعیم رندھاوا، پی پی 66 سے شکیل احمد، پی پی 67 سے نعمان احسن ملک، پی پی 68 سے زبیر لطیف، پی پی 69 سے ڈاکٹر سعید آفتاب، پی پی 70 سے رانا طحٰہ خان، پی پی 71 سے ملک معراج الدین اورپی پی 72 سے لیاقت علی گل زونل امرا ہوں گے۔ صوبائی امیر میاں مقصود احمد نومنتخب زونل اور یو سی امرا سے یکم نومبر کو مدرسہ اشاعت العلوم جھنگ روڈ پر ہونے والی تقریب میں حلف لیں گے۔