خیبرپختونخوامیں نئےپاکستان کاآغازہوگیا،عمران خان

208

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں نئے پاکستان کا آغاز ہو گیا ہے ، کامیاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کے پی کے کی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا ہم نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا وعدہ پورا کردیا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر کے پی کے کی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ عمران خان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں پرامن اور دھاندلی سے پاک انتخابات کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی پر یقین نہیں رکھتی ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا حلقہ این اے 122 اور 154 کے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو ۔