کراچی پریس کلب اسپورٹس گالا ‘صحافیوں کی فیملی سمیت مختلف کھیلوں میں شرکت

681

کراچی (منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اتوار کے روز اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی معاونت سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹرپرہونے والے اسپورٹس گالا میں کراچی پریس کلب کے ارکان او ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،صبح9 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہنے والے اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں کراچی پریس کلب کے ممبران کے درمیان 100 میٹر فادر ریس، مادر ریس، بچوں کے لیے مختصر فاصلوں کی دوڑ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری (تیراندازی)، کیرم بورڈ، باسکٹ بال، ائرگن شوٹنگ، لانگ جمپ، ٹیبل ٹینس اور منی میراتھن ریس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، اس کے ساتھ فیملیز کے لیے مختلف اقسام کے لذیز کھانوں کے ساتھ بہترین تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے گئے، کراچی پریس کلب کی جانب سے رنگا رنگ اسپورٹس گالا کو خواتین کھلاڑیوں اور بچوں نے بے حد سراہا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سال بھر ہو نی چاہیے۔ ایک بچی کا کہنا تھا کہ مجھے اسپورٹس گالا میں بہت مزا آیا ہے اور میں نے اسپورٹس فن گالا میں موجود بہت سے کھیلوں میں حصہ لیا اور نشانے بازی میں اول پوزیشن حاصل کی ۔ اسپورٹس فن گالا کی سرگرمیوں نے بڑوں، بچوں اور خواتین کا دل بھلائے رکھا، اسپورٹس گالا میں شامل کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جو قابل تحسین ہے، حکومت صحافیوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے سہولیا ت فراہم کریں تاکہ صحافی بھی معاشرے کے لیے ایک صحت مند صحافی بن سکے۔



کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا میں کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد اور سیکرٹری مقصود یوسفی اور نا ئب صدر منہاج الرب نے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرتے رہنے کا اعادہ کیا، اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل، اسسٹنٹ سیکرٹری شعیب احمد اور مرکزی مجلس عا ملہ کے احتشام قریشی، طارق ابو الحسن، رضوان بھٹی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے حسن عباس، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکریٹری حامد الرحمن اعوان ،نائب صدر ثا قب صغیر،جوائنٹ سیکریٹرز قاضی محمد یاسر، منیر عقیل انصاری ،انچارج فن گالا شعیب جٹ ،اور عتیق الرحمن ، کراچی پریس کلب کے جوا ئنٹ سیکر یٹری نعمت خان، حنیف اکبر، سہیل رفیق ،کراچی پر یس کلب کے سا بق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، شمس کیریو، ارشاد علی، محمد یاسر، نصراللہ چوہدری، خلیل ناصر، زین علی، حسن احمد، عبدالولی خان، محمد فاضل، راجہ کامران اور محمد وقار بھٹی ،کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان اور سیکریٹری خالد رحمانی سمیت دیگرصحافیو ں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری مقصود یو سفی کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ اسپوٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے مجھے امید ہے کراچی پریس کلب کے اراکین ان کے اہل خانہ اور بچے پوری طرح اسپورٹس گالا سے لطف انداز ہوئے ہیں۔کراچی پریس کلب آئندہ بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کلب کے ممبران اور ان کی فیملی کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی اسپورٹس سرگرمیوں سے وہ باصلاحیت بچے سامنے آتے ہیں جو بڑے ہو کر دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے، انہوں نے اسپورٹس فن گالا کے کامیا ب انعقاد پر پاکستان اسپو رٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اور اسپورٹس گالا کمیٹی کے اراکین اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی اراکین پریس کلب کا بھرپو ر تعاون حاصل رہے گا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد اور سیکرٹری مقصود یوسفی نے اسپورٹس گالا کے کھیلوں میں کامیاب ہو نے والے کلب کے اراکین، اہل خا نہ اور بچوں کو مبارک باد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے ذریعے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔آخرمیں کھیلوں میں کامیابی پانے والے بچوں و دیگر کو انعامات کے ساتھ سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔