لودھراں،جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل

176

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل،2یوسیز اور 2وارڈز میں صدور،نائب صدوروجنرل سیکرٹریزکے تقرر کا اعلان ضلعی امیر ڈاکٹر سید وحید احمد نے کیا،محمد فیاض یوسی دھنوٹ،محمد شکیل یوسی واہی سلامت رائے،علی حمزہ اور عبدالرحمن لودھراں شہر کے وارڈز کے صدور منتخب۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تیسرے مرحلے میں لودہراں شہر کے 3وارڈز اور یوسی دھنوٹ اور واہی سلامت رائے میں انتخابات ہونا تھے۔ یوسی سُمرا کے وارڈ نمبر 2پرمٹ میں امیدوار کے ہاں فوتگی ہونے کے باعث الیکشن ملتوی ہوگئے۔ یونین کونسل دھنوٹ میں چاند گروپ کے محمد فیاض صدر جبکہ محمد عرفان صادق نائب صدر، یوسی واہی سلامت رائے میں محمد شکیل صدر اور مختیار احمد نائب صدر، لودہراں شہر کے وارڈ فیض آباد میں علی حمزہ صدر محمد یعقوب نائب صدر، وارڈ نمبر 22مسعود آباد میں عبدالرحمن صدر اور غلام مرتضیٰ نائب صدر منتخب ہوئے۔ ان وارڈز اور یوسیز میں دیگر عہدیدار جنرل سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز اور ایگزیکٹو ممبرز بھی منتخب کیے گئے۔ حتمی نتائج کا اعلان ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وحید احمد نے ضلعی جنرل سیکرٹری طارق فاروق اور ضلعی صدر جے آئی یوتھ خالد فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔