جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی میونسپل کمیٹیزکے انتخابات مکمل 

271

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرراجہ محمد جواد نے ضابطے کی تمام کارائی مکمل ہونے کے بعد ضلع کی میونسپل کمیٹیز کے امرا کااعلان کردیا جس کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرخان کیلئے راجہ محمدعمیر،میونسپل کمیٹی کلرسیداں کیلئے جاوید اقبال اور میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کیلئے توصیف منشاء امیرہوں گے۔امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے نئے امرا کے لیے استقامت اور نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 5 نومبرکو مرکز تحریک محنت واہ کینٹ میں منعقدہ جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی تربیت گاہ کی تیاری کریں۔ اس موقع پر نومنتخب امرا میونسپل کمیٹی اپنی ذمے داریوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔