کراچی:نادرن بائی پاس پر حساس اداروں کی کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک

198

نادرن بائی کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور حساس ادارے کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ مارے گئے دہشتگردوں کو تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا ۔

کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں زخمی ہونے والے دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ انچارج سی ٹی ڈی پولیس علی رضا کا کہنا تھا مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ساجد اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے ۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا دونوں دہشتگرد 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں 25 سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ علی رضا کا کہنا تھا مارے گئے دہشتگردوں کو تعلق ٹی ٹی پی شیر خان گروپ سے تھا ۔ ساجد کے سر کی قیمت سرکار نے 10 لاکھ جبکہ ظفر کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کی تھی ۔