نوازشریف انتقامی سیاست کے بھیانک نتائج نکلیں گے،آصف زرداری کا بیان

209

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے نوازشریف نے 1990 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ انتقامی سیاست کے بھیانک نتائج نکلیں گے ۔ سزا پر معافی مانگنے کا اعزاز صرف نوازشریف کو جاتا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی وجہ سے نوازشریف وزیراعظم اور شہبازشریف وزیراعلیٰ ہیں ۔

سابق اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے نوازشریف اپنے فطری اتحادی طالبان کو بچانے کے لئے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ 2013 کے الیکشن کو آر اوز کا الیکشن کہا تھا اور اب ٹربیونلز کے فیصلوں نے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے ہم نے جمہوریت کے خاطر 2013 کے انتخابات کو قبول کیا ۔ اصغر کیس کے کرداروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ۔ رانا مشہور کی میاں برادران کے لئے رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آچکی ہے ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ۔ قوم جانتی ہے کہ سزا کی معافی کی درخواست کا اعزاز صرف نوازشریف کا جاتا ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے داروں کو گرفتار کیا جائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن ہمارے سرحدی علاقوں میں نہتوں شہریوں گولے برسا کر انہیں شہید کر رہا ہے ۔ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے ۔ نوازحکومت بھارت کو للکارنے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف کیس بنا رہی ہے ۔ نوازشریف دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کے لئے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں ۔ نوازشریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ، پیپلزپارٹی فوج کے ساتھ ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے پہلے پہلے قاسم ضیا ، پھر سینیٹر بنگش کے بیٹے،اب ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا ہے اب سابق وزیراعظم گیلانی اور علیل مخدوم امین فہیم کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ احتساب کرنا ہے تو وفاقی وزیر کا کریں جس کا منی لانڈرنگ کا بیان منظر عام پر ہے ۔ سندھ میں بیوروکریٹس کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

آصف علی ذرداری کے بیان کا مکمل متن