کراچی:یونیورسٹی میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ترجمان سبطین نقوی

238

پی آر او حبیب یونیورسٹی سبطین نقوی کا کہنا ہے یونیورسٹی کے اندر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ فائرنگ یونیورسٹی کے باہر ہوئی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے یونیورسٹی میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے ۔

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں واقع حبیب یونیورسٹی کے ترجمان سبطین نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شام کے وقت یونیورسٹی میں کوئی کلاس نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی اسٹوڈنٹ موجود ہوتا ہے ۔ سبطین نقوی کا کہنا ہے جب فائرنگ ہوئی میں اس وقت یونیورسٹی کے اندر ہی موجود تھا ۔ فائرنگ یونیورسٹی کے باہر ہوئی ۔ ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے نہ ہی کوئی دھماکہ ہوا ہے ۔ سبطین نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد یونیورسٹی کو کلیئر قرار دے دیا ہے ۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا کہنا تھا یونیورسٹی کے ٹینس کورٹ میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے دو ملازم زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ خیزمواد باہر سے پھینکا گیا تھا ۔