کراچی:پہلوان گوٹھ ، نجی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ ، 2 افراد زخمی

195

پہلوان گوٹھ میں نجی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نجی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ڈی آئی جی ایس منیر شیخ کے مطابق فائرنگ کے بعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ ڈی آئی جی ایس کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ یونیورسٹی کے پیچھے واقع نالے سے مارٹرگولے فائر کئے گئے ۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے یونیورسٹی کے اردگرد کے علاقے کو گھیرے لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔