اوگراحکام نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا

229

اوگرا نے سندھ اور پنجاب میں 4 روپے جبکہ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور پوٹھوہارریجن میں 53 پیسے فی کلو سی این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فیکیش جاری کر دیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا ۔

اوگرا حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد سندھ ریجن ون میں سی این جی 57 روپے 50 پیسے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ پنجاب ریجن ون میں سی این جی فی کلو 71 روپے 82 پیسے میں ملے گی ۔

اوگرا نوٹی فیکیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 4 روپے فی کلو کمی کے بعد سی این جی کی نئی 67 روپے 50 پیسے فی کلو وصول کی جائے گی ۔

اوگرا نوٹی فیکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی کی قیمت میں 53 پیسے فی کلو کمی کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 75 روپے 82 پیسے ہو گئی۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا ۔