کراچی:لینڈمافیانے ملیرندی کی زمین فروخت کردی،نیب

213

کراچی کے کرپٹ لینڈ مافیا نے سرکاری زمینوں کے ساتھ ساتھ ملیر ندی کو بھی بیچ ڈالا ۔ محکمہ آبپاشی نے ملیر ندی کا پانی روکنے کے لئے 2 ارب کی لاگت سے بند بنانے کی منظوری دے دی ۔

ملیر ندی کو بیچنے کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے نیب حکام نے کورنگی کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر چھاپہ مار کر زمینوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ نیب حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے بعد پتا چلا ہےکہ ملیر ندی کی 987 ایکڑ اراضی مختلف ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو الاٹ کر دی گئی ہے ۔

نیب حکام کا کہنا ہے ملیر ندی کی 987 ایکڑ اراضی منظور قادر ، مہران گورنمنٹ آفیسر کالونی اور گھگرسوسائٹی کے نام الاٹ کی گئی ہے ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹ لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر محکمہ آبپاشی نے ملیر ندی کا پانی روکنے کے لئے 2 ارب روپے کی لاگت سے بند بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کریک روڈ اور فیز8 کے سامنے واقع زمین سستے داموں سرکاری افسران کو الاٹ کی گئی۔