کراچی:بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

167

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری سیاسی کشمکش اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰسندھ نے بلاول بھٹو کو ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیب اور ایف آئی اے کی صوبے میں جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔